Trending Now

“میرے پاس ماں ہے”، بلاول نے والدہ کےساتھ سوشل میڈیا پروفائل پکچر شیئرکردی

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے والدہ کے ساتھ سوشل میڈیا پروفائل پکچر شیئر کردی۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز سینئر صحافی حامد میر کو انٹرویو میں آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ بلاول کو ابھی سیکھنے کی ضرورت ہے اور انہیں بھی ٹکٹ میں خود دوں گا۔

بلاول بھٹو زرداری  بغیر بتائے نجی طیارے پر دبئی روانہ ہوئے ہیں ۔ ابھی ان کی واپسی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ہے کہ وہ کب واپس آئیں گے۔ نئی تصویر میں سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بلاول بھٹو کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر مسکراتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز دیر میں جلسے سے خطاب میں 70 سالہ بوڑھے سیاستدانوں کو گھر بیٹھنے کی تجویز دی تھی.

Read Previous

رونالڈو کی ڈائٹ ناسا کے سائنسدان سیٹ کرتے ہیں: رمیز راجا کا بیان

Read Next

بھارت میں آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کے خلاف ایف آئی آر درج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *