پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور سابق کرکٹر رمیز راجا ان دنوں اپنے ایک اور بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہے ہیں۔
کرکٹ شائقین رمیز راجا کو ٹی وی پر شاندار کمنٹری یا پھر کھیل کو لے کر ان کے بہترین تجزیے کو تو ہمیشہ ہی سنتے ہیں لیکن آج کل سابق چیئرمین پی سی بی کا سوشل میڈیا پر ان کے ایک بیان پر مذاق اُڑایا جا رہا ہے۔
نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ’ پرتگال کے اسٹار فٹبالر رونالڈو کا ڈائٹ پلان کوئی اور نہیں بلکہ نا سا کے سائنسدان تیار کرتے ہیں’۔
رمیز راجا کا رونالڈو کی ڈائٹ سے متعلق یہ منفرد تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پر صارفین کی جانب سے سابق چیئرمین پی سی بی پر تنقید اور ان کا مذاق بھی بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں ویسٹ انڈیز ٹیم کے لیجنڈ کرکٹرویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا گپتا نے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو اپنے والد کی تضحیک پر ہنستے دیکھ کر سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا۔
نجی ٹی وی چینل پر ایک شو کی میزبان نے لیجنڈ کرکٹرویوین رچرڈز کی رنگت کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں مسٹر کالیا کہہ کر پکارا تھا ، اس پروگرام میں رمیز راجا بطور مہمان شریک تھے جو کہ میزبان کے باتوں پر خوب ہنسے۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ویوین رچرڈز کی بیٹی اداکارہ مسابا گپتا نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ڈئیر سر رمیز راجا، شائستگی ایک ایسی خوبی ہے جو بہت کم لوگوں کے پاس ہوتی ہے۔