آئرلینڈ کے اران جزائر کا سب سے بڑا جزیرہ انیشمور ایک قابل ذکر قدرتی عجوبے کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے اور وہ ہے قدرتی طور پر بنا مستطیل شکل کا سوئیمنگ پول جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ پتھر کو جیسے مشینوں کے ذریعے صفائی سے کسی پول کی شکل میں کاٹا گیا ہے۔
یہ قدرتی سوئیمنگ پول “The Wormhole” یا “The Srepent’s Lair” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ پتھر کی مستطیل شکل کی کٹائی کی پیمائش تقریباً 10 بائی 25 میٹر تک ہے اور گہرائی 300 میٹر تک ہے۔ یہاں تک رسائی صرف قدیم سائٹ ڈُن اونگھاسا (Dún Aonghasa) کے جنوب میں چٹانوں کے ساتھ ساتھ چلنے سے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔
تاہم حالیہ برسوں میں یہ مقام ریڈ بل کلف ڈائیونگ ورلڈ سیریز کی میزبانی کے لیے مشہور ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں بہت سے لوگ اس کی فطری شکل اور اور اس کی ابتدا پر سوال اٹھاتے ہیں جو کئی نظریات کو جنم دیتے ہیں جس میں سے ایک یہ بھی ہے کہ یہ ایک قدیم تہذیب کا کارنامہ ہے۔
مزید برآں اس غیر معمولی قدرتی سوئیمنگ پول میں زیر آب راستے ہیں جو سمندر سے جا جڑتے ہیں۔ پانی زیر زمین غار کے ذریعے بہتا ہے اور اس کی لہریں کبھی کبھی اونچی ہوکر مستطیل شکل کو بھر دیتے ہیں۔