Trending Now

نگراں وزیرِ اعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں نگراں وزیرِ اعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد تقرری غیر موثر ہو چکی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق 15 نومبر کو نگراں وزیرِ اعظم کی مدت مکمل ہو چکی ہے، آئینی طور پر انوار الحق کاکڑ نگراں وزیرِ اعظم نہیں رہے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کی مدت میں الیکشن کمیشن یا کسی آئینی عدالت نے توسیع نہیں کی۔

Read Previous

آئرلینڈ میں بنا مستطیل شکل کا قدرتی سوئمنگ پول

Read Next

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا ، نسیم شاہ اگلے پی ایس ایل کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *