قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ نہیں ہوں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نہ کھیلنے کے بعد نسیم شاہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے اور اس حوالے سے فاسٹ بائولر اور پی ایس ایل فرنچائز کے درمیان 90 فیصد معاملات طے بھی پا چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نسیم شاہ کی جگہ اعظم خان کو شامل کرنے کا خواہاں ہے ، پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں محمد وسیم جونیئر کی بھی گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے کی امید ہے۔
یاد رہے کہ 2019 سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہنے والے نسیم شاہ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر گلیڈی ایٹرز سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔