Trending Now

دنیائے کرکٹ کا بڑا سانحہ، بال لگنے سے فلپ ہیوج کی موت کو 9 سال گزر گئے

27 نومبر 2014، وہ دن جب آسٹریلوی کھلاڑی فلپ ہیوج کی بیٹنگ کے دوران بال لگنے سے موت نے دنیائے کرکٹ کو صدمے سے دوچار کردیا، کرکٹ کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد واقع تھا۔

کرکٹ کی تاریخ کا یہ افسوسناک واقعہ سڈنی میں جاری نیو ساوتھ ویلز اور ساوتھ آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا۔ فلپ ہیوج جو ساوتھ آسٹریلیا کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے گیند بازوں پر حاوی تھے، ایک باونسر بال نے انکی زندگی چھین لی۔

فلپ ہیوج نے اس میچ میں اپنی نصف سنچری مکمل کرکے ڈریسنگ روم کی طرف بلا لہرایا اور دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کیا۔ 63 رنز بنانے کے بعد فلپ کو اپنی سنچری قریب نظر آنے لگی۔

نیو ساوتھ ویلز کے گیند باز شان ایبٹ نے جونہی اپنے 10 ویں اوور کی تیسری گیند پھینکی۔ فلپ ہیوج باونسر بال کو سمجھ نا پائے اور گیند آسٹریلوی کھلاڑی کی گردن پر آکر لگی۔ فلپ گیند لگنے کے کچھ دیر بعد زمین پر گر گئے۔

آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوج کی اس المناک موت نے دنیائے کرکٹ کو ہلا کر رکھ دیا۔ ڈومیسٹک میچ میں شان ایبٹ کی گیند لگنے سے فلپ ہیوج نے 27 نومبر کو ہسپتال میں آخری سانس لی۔

فلپ ہیوج اپنی 26 ویں سالگرہ سے پہلے صرف 25 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ فلپ ہیوج کی 63 ناٹ آوٹ اننگز کو دنیائے کرکٹ میں ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا۔

Read Previous

سونےکی فی تولہ قیمت میں ایک بارپھرکمی

Read Next

آئی پی ایل، روہت شرما اور ہاردک پانڈیا میں کپتانی کی جنگ کا آغاز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *