Trending Now

آئی پی ایل، روہت شرما اور ہاردک پانڈیا میں کپتانی کی جنگ کا آغاز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور نوجوان آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا میں ممبئی انڈینز کی کپتانی کی جنگ کا آغاز ہوگیا۔

آئی پی ایل میں 5 بار ٹائٹل جیتنے والی ٹیم ممبئی انڈینز کی قیادت بھارتی کپتان روہت شرما کے پاس ہے تاہم گجرات ٹائٹنز کو 2 بار ایونٹ کے فائنل میں پہنچانے والے ہاردک پانڈیا کو فرنچائز کی کپتانی دینے کی باز گشت سنائی دینے لگی ہے۔

گزشتہ دنوں ہاردک پانڈیا کی ممبئی کی ٹیم میں واپسی کی باضابطہ تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ٹی20 ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوسکتا ہے کہ فرنچائز ٹیم کی قیادت روہت کے بجائے پانڈیا کے سپرد کردے۔

دوسری جانب وائٹ بال فارمیٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ میں فائنل کی شکست کے بعد روہت شرما کی کپتانی خطرے میں ہے۔

واضح رہے کہ پانڈیا نے مسلسل دو سال اپنی شاندار کپتانی کے ذریعے گجرات ٹائٹنز کی ٹیم کو دو بار فائنل میں پہنچایا جس میں ایک بار ٹرافی اپنے نام کی جبکہ گزشتہ سال فائنل میں انہیں چنائی سپر کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Read Previous

دنیائے کرکٹ کا بڑا سانحہ، بال لگنے سے فلپ ہیوج کی موت کو 9 سال گزر گئے

Read Next

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے 15 بینکوں میں شروع ہو گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *