ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا،آئندہ 24 گھنٹےکے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے،کشمیر میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے،گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بو ندا با ندی کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم سرد اور با لا ئی علا قوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،سندھ کے جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بلائی علاقوں میں سخت سردی کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے،اسکردو کا درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، گوپس میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔