Trending Now

اسلام آباد کے شہریوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کے شہریوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پراپرٹی ٹیکس، پانی اور صفائی چارجز 3گنا بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا،میٹروپولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کا شہریوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اسلام آباد کے رہائشیوں کے پراپرٹی ٹیکس، پانی اور صفائی چارجز 3گنا بڑھائے جائیں گے،میٹروپولیٹین کارپوریشن نے ٹیکسز میں اضافے پر 27اور 28نومبر کو عوامی سماعت مقرر کردی۔

ایم سی آئی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو ٹیکسز پر اعتراض ہو تو اپنے اعتراضات دائر کرسکتے ہیں، شہریوں نے پراپرٹی ٹیکس، پانی اور صفائی چارجز پر اعتراض نہ کیا تو اضافے کی منظوری ہوگی۔

حکام نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں 200فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا، پانی کے بلوں اور صفائی چارجز میں بھی 200فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کیلئے ورکنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

Read Previous

ملک بھرمیں بارشیں کب اورکہاں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نےبتادیا

Read Next

ریل کی پٹریوں کے اطراف کاربن کشید کرنے کا انوکھا منصوبہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *