Trending Now

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن وزیراعظم حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پرانتحابات میں حصہ لیں گے۔ شکیب الحسن 7 جنوری کو ہونے والے انتخابات میں اپنے آبائی ضلع ماگورا-1 حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔

شکیب الحسن  فی الحال ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران ہونے والی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ کھیل کے میدان میں کب واپس آئیں گے۔ شکیب سے قبل بنگلا دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ گذشتہ انتخابات میں پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

Read Previous

ریل کی پٹریوں کے اطراف کاربن کشید کرنے کا انوکھا منصوبہ

Read Next

ماہی گیر نے جال میں پھنسی ہوئی ایک بڑی سپرم وہیل کو آزاد کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *