موٹر وے ایم فائیو بستی داد انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث باؤنڈری سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے بتایا گیا ہے، جاں بحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔