سابق وفاقی مشیر برائے وزیراعظم بیرسٹر شہزاد اکبر پر نامعلوم افراد کاحملہ، تیزابی محلول پھینک کر فرار، پولیس اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں ۔
رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی مشیر احتساب برائے وزیر اعظم بیرسٹر شہزاداکبر پر نامعلو م افراد نے ان کے برطانیہ میں واقع گھر پر حملہ کیا ہے ۔ تاہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
سوشل میڈیاایکس پر اس حملے کی اطلاع دیتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کل شام برطانیہ میں مجھ پر میرے گھر جہاں میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہوں حملہ کیا گیا۔ حملہ آور نے میر ے اوپر تیزابی محلول پھینکا اور فرار ہو گیا پولیس اور ایمرجنسی سروسیز بروقت موقعہ پر پہنچی کیونکہ پہلے سے پولیس تریٹ سے آگاہ تھی، اللہ کا شکر ہے کہ حملہ آور پوری طرح سے کامیاب نہ ہوا اور انشاللہ میرا حوصلہ اور عزم برقرار ہے اور رہے گا اور ظالم اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہونگے اور انشااللہ جلد بے نقاب بھی ہونگے۔