Trending Now

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی رائل فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی رائل فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

اس ملاقات م یں فوجی تربیت، علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات پرگفتگوکی گئی،سعودی رائل فورسزکے کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

لیفٹیننٹ جنرل فہد نے خطے میں امن کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا، اس سے قبل سعودی کمانڈر کو جی ایچ کیو پہنچنے پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Read Previous

لندن میں بیرسٹر شہزاد اکبر پرحملہ

Read Next

طالبان وزیر خارجہ امیر متقی کو نائب وزیراعظم کا عہدہ بھی دیدیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *