Trending Now

“اسلام چھوڑ کر سِکھ بن گئی ہو؟” اداکارہ میرب علی سے سوال

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل میرب علی کو سکھ مذہب کی عبادت گاہ کرتارپور گوردوارے کا دورہ کرنا مہنگا پڑگیا، صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

میرب علی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر اور ویڈیو پوسٹ کی جن میں وہ کرتارپور گوردوارے میں موجود ہیں، تصویر میں اداکارہ سیاہ رنگ کی قمیض شلوار میں ملبوس ہیں جبکہ سر پر دوپٹہ بھی پہنا ہوا ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرب علی نے سِکھ مذہب کا نارنجی رنگ کا اسکارف گلے میں ڈالا ہوا ہے۔

اداکارہ نے جیسے ہی انسٹاگرام پر اپنی تصویر اور ویڈیو پوسٹ کی تو صارفین شدید غصے میں آگئے اور اُنہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کمنٹ سیکشن نفرت انگیز تبصروں سے بھر دیا۔

ایک صارف نے میرب علی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ “ویسے کہیں دوپٹہ پہنتی نہیں ہو لیکن غیر مسلم کی عبادت گاہ پر دوپٹہ پہن لیا، واہ”۔

m1

شیزا نامی صارف نے کہا کہ “آپ مسلمان ہوتے ہوئے بھی کافر ہو”۔

m2

ایک صارف نے کہا کہ “آپ کو گوردوارے نہیں جانا چاہیے تھا” جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ “معاف کیجیے گا لیکن مسلمان ان جگہوں پر نہیں جاسکتے”۔

m3

منال نامی صارف نے میرب علی سے سوال کیا کہ “آپ گرودوارے میں کیوں ہیں؟ میرا مطلب ہے کیا آپ مسلمان نہیں ہو؟”

m4

جہانگیر خان نامی صارف نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “اسلام چھوڑ کر سِکھ بن گئی ہو؟ مسجد تو جاتی نہیں ہو لیکن کافروں کی عبادت گاہوں پر جاتی ہو”۔

m5

صارف کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے میرب علی نے کہا کہ “گوردوارے میں کوئی بھی جا سکتا ہے، آپ کو بھی جانا چاہیے، وہاں کے لوگ واقعی مہربان اور خوش اخلاق تھے، شاید آپ بھی وہاں جاکر ایک یا دو چیزیں سیکھ لیں”۔

Read Previous

طالبان وزیر خارجہ امیر متقی کو نائب وزیراعظم کا عہدہ بھی دیدیا گیا

Read Next

کافی پینے کا بہترین وقت کونسا ہوتا ہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *