Trending Now

لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ قائم

لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ قائم
چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں مصنوعی بارش برسانے اور سموگ ریڈکشن ٹاور کی تنصیب کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ
کلاؤڈ سیڈنگ کا پہلا ٹرائل چار سے چھ ہفتے میں متوقع ہے، ہوائی جہاز استعمال کرتے ہوئے کیمیائی عمل کے ذریعے کلاؤڈ سیڈنگ کا زیادہ انحصارموسمی حالات اور بادلوں کی تشکیل پر ہے، کلاؤڈ آؤنائزیشن کیلئے دبئی کی کمپنی سے ایم او یو آخری مراحل میں ہے، حکام کی بریفنگ
لاہور27نومبر: سموگ پر قابو پانے کے سلسلے میں لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے پنجاب حکومت نے متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں اورر یسرچ سے وابستہ عسکری اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ورکنگ گروپ قائم کر دیا۔
ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلا س میں کیاگیا۔اجلاس میں لاہور میں مصنوعی بارش برسانے اور سموگ ریڈکشن ٹاور کی تنصیب کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تحفظ ماحولیات، زراعت، خزانہ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، وفاقی اور عسکری اداروں کے حکام نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ پنجاب حکومت سموگ کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سموگ کی روک تھام کی کوششوں میں وفاقی اور عسکری اداروں کا تعاون قابل ستائش ہے۔
محکمہ تحفظ ماحولیات کے حکام نے مصنوعی بارش برسانے کیلئے کلاؤڈ سیڈنگ اور کلاؤڈ آؤنائزیشن کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔ حکام نے بتایا کہ کلاؤڈ سیڈنگ کیلئے پہلا ٹرائل چار سے چھ ہفتے میں متوقع ہے، ہوائی جہاز استعمال کرتے ہوئے کیمیائی عمل کے ذریعے کلاؤڈ سیڈنگ کا زیادہ انحصارموسمی حالات اور بادلوں کی تشکیل پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلاؤڈ آؤنائزیشن کیلئے دبئی کی کمپنی سے ایم او یو آخری مراحل میں ہے، اگلے چھ ہفتوں میں دبئی کی کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ پانچ سسٹمزکے ذریعے لاہور میں منتخب جگہوں پر کلاؤڈ آؤنائزیشن کا تجربہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں سموگ ریڈکشن ٹاورز کی تنصیب کیلئے ماہرین کی ٹیم اگلے ماہ چین جائے گی جبکہ منصوبوں کی نگرانی کیلئے محکمہ تحفظ ماحولیات میں مانیٹرنگ سیل قائم کیا جا رہا ہے۔

Read Previous

رنبیر کپور کی ‘انیمل’ نے ریلیز سے پہلے ہی 6 کروڑ کا بزنس کرلیا

Read Next

پنجاب کے اسکولوں میں تمام تر آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *