ممبئی: بالی ووڈ کے اسٹار سلمان خان نے اداکار شاہ رخ خان سے اپنے تعلقات کے بارے میں بتا دیا
بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ میرا تعلق اسکرین پر نظر آنے والے تعلق سے زیادہ اچھا ہے۔
سلمان خان کا کہنا تھا کہ جب پردے کے پیچھے تعلقات اچھے ہوتے ہیں تو تو سینما کی اسکرین پر بھی اس کا عکس نظر آتا ہے۔ شاہ رخ خان کے ساتھ میری ‘ آف اسکرین کیمسٹری’ سامنے دکھائی دینے والی ‘ آن اسکرین کیمسٹری’ سے زیادہ بہتر اور اچھی ہے۔