لاہور: ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ بابراعظم اور کپتان شان مسعود کا باہمی ربط بہترین ہے۔
قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ بابراعظم اور کپتان شان مسعود کا باہمی ربط بہترین ہے، میں سابق کپتان کی صلاحیتوں کا معترف ہوں، ہم درست حکمت عملی بنانے کیلیے ان سے مشورے لیا کریں گے، یہ سوچ کبھی نہیں ہونا چاہیے کہ کپتانی سے ہٹ گیا ہوں۔
نہوں نے کہا کہ کھلاڑی کو ٹیم کیلیے کھیلنا اور پرفارم کرنا ہوتا ہے، بطور بیٹر بابر اعظم کی صلاحیتوں کے ہم سب مداح ہیں، قیادت کا اضافی بوجھ ہٹ گیا تو امید ہے ان کا کھیل مزید نکھرے گا اور وہ پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کریں گے۔