Trending Now

ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو سلیکٹر اور کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ بیٹر اسد شفیق کو سلیکٹر اور کنسلٹنٹ بنانےکا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد شفیق پہلی بار پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے اور ٹیسٹ کرکٹر کراچی سے سیلکٹر بنیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسد شفیق یکم جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں توصیف احمد اور وہاب ریاض کی معاونت کریں گے۔

 اسد شفیق سابق ٹیسٹ کرکٹرز کامران اکمل، سلمان بٹ اور راؤ افتخار انجم کے ساتھ کام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسد اس وقت قومی ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کر رہے ہیں اور وہ اگلے چند دن میں اپنی دستیابی سے آگاہ کریں گے۔

چار سال سے قومی ٹیم سے باہر ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق سندھ پریمیئرلیگ کھیل کر اپنی ذمہ داریاں شروع کریں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل، سلمان بٹ اور راؤ افتخار انجم کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں تفویض کی تھیں۔

Read Previous

اڑان بھرتے ہی پی آئی اے پرواز میں آگ بھڑک اٹھی، ہنگامی لینڈنگ

Read Next

سابق سپیکر اسد قیصر تیسری بار گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *