ویب ڈیسک:سابق سپیکر اسد قیصر کو ضمانت پررہائی کے بعد پولیس نے تیسری بار گرفتارکرلیا۔
مردان پولیس نے سابق سپیکر اسد قیصر کو تھانہ سٹی کے مقدمے میں سنٹرل جیل مردان سے حراست میں لیا۔پولیس نے اسد قیصر کو تھانہ سٹی منتقل کردیاگیا۔
سابق سپیکر،رہنماتحریک انصاف اسد قیصر پرٹول پازے پر توڑ پھوڑ کا الزام ہے ۔
واضح رہے کہ سابق سپیکر اسد قیصر کی عدالت نے آج درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کاحکم دیاتھا ۔