Trending Now

پا کستان لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ سے متعلقہ آپریشنز اور وعدوں کو دیکھنا چا ہتا ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وہ لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ سے متعلقہ آپریشنز اور وعدوں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی کو کم کرنا ایک پرعزم ہدف ہے، لیکن یہ ایک امید افزا آغاز ہے۔ اس مقصد کے لیے چھوٹے بڑے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سال اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس میں لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ شروع کرنے کا معاہدہ کیا گیا جس سے ترقی پذیر ممالک مستفید ہوں گے۔

اس کے علاوہ، متحدہ عرب امارات نے عالمی ماحولیاتی حل کے لئے 30 بلین ڈالر کا ماحولیاتی فنانس فنڈ قائم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

Read Previous

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، ماریہ بی کا انٹرنیشنل فوڈز چینزکا زندگی بھر کیلئے بائیکاٹ کرنے کا پیغام

Read Next

پاکستان سٹاک مارکیٹ کا نومبرمیں بہترین کارگردگی کامظاہرہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *