اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔
مرزا شہزاد اکبر کو سول جج احمد شہزاد گوندل کی عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہے۔
سابق معاون خصوصی مرزا شہزاد اکبر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔
شہزاد اکبر کے خلاف مقدمہ نمبر 156 فراڈ اور دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔