معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما اور ساتھی اداکار سنیل گروور کے درمیان 6 سال بعد صلح ہوگئی۔
بھارت کے مشہور کامیڈی پروگرام ’’دی کپل شرما شو‘‘ کے میزبان کپل شرما اور ڈاکٹر گلاٹھی کا کرادار ادا کرنے والے ساتھی فنکار سنیل گروور کے مابین 6 سال بعد صلح ہوگئی ہے۔
دونوں اب نیٹ فلکس پر آنے والے کامیڈی شو میں پھر سے ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ کپل شرما نے سنیل گروور اور دیگر کاسٹ کے ساتھ اپنے شو کی پروموشنل ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
واضح رہے کہ دونوں کے درمیان 2017 میں آسٹریلیا سے بھارت واپسی پر دوران پرواز جھگڑا ہوا تھا۔ کپل شرما نے مبینہ طور پر نشے میں دھت ہوکر سنیل گروور سے نا صرف ہاتھا پائی کی تھی بلکہ مغلظات بھی بکی تھیں جس کے بعد سنیل گروور نے ’’دی کپل شرما شو‘‘ چھوڑ دیا تھا۔