Trending Now

واٹس ایپ سٹیٹس کو انسٹاگرام پر شیئر کر نےکا نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا، صارفین اب اپنے واٹس ایپ سٹیٹس کو انسٹاگرام پر شیئر کر سکیں گے۔ یہ فیچر ابھی تک ترقی کے مراحل میں ہے اور اسے ایپ کے تازہ ترین بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے۔

صارفین یہ بھی کنٹرول کر سکیں گے کہ کون سا اسٹیٹس شیئر کیا جائے گا۔

فیس بک پر اپ ڈیٹ شیئر کرنے کا آپشن شامل کرنے کے بعد اب واٹس ایپ انسٹاگرام پر اس سہولت کو شامل کرنے پر کام کر رہا ہے۔

صارفین ہمیشہ اپنے انسٹاگرام اسٹوریز کے آڈینس  کو مینج  کر کے اپنے شئیر  کیے کنٹینٹ  کو کنٹرول کر سکیں گے۔

صارفین کو انسٹاگرام پر اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے فیچر  کی اجازت دینے سے کئی فوائد مل سکتے ہیں، جس میں وقت کی بچت نمایاں ہے۔

درحقیقت، صارفین کو اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو براہ راست انسٹاگرام پر شیئر کرنے کی اجازت دینے سے متعدد پلیٹ فارمز پر ان کے اسٹیٹس کو  ایک ساتھ اپ ڈیٹ کرنے کے عمل میں بہتری آئے گی۔

Read Previous

رانا ثنا نے دانیال عزیز کی احسن اقبال پر تنقید کو ٹکٹ کا جھگڑا قرار دیدیا

Read Next

انڈر اینڈ اوور انوائسنگ روکنے کیلیے چار ممالک سے ڈیٹا ایکسچینج کے معاہدے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *