پشاور:خیبرپختونخوا میں نزلہ، کھانسی اور سینے کی بیماریاں پھیلنے لگیں، چھ ماہ میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق کے پی کے میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، یہ بیماری خیبر پختونخوا کے 35 اضلاع میں وبا کی شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک 130,000 سے زائد افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سردیوں سے ان بیماری کے پھلینے سے پریشانی نہیں ہوگی، لیکن اگر احتیاط نہیں کی گئی تو یہ بیماری کورونا وائر س کی صورت اختیار کر لیے گا۔
اس حوالے سے ڈاکٹروں کہنا ہے ہے کہ سردی لگتے ہی لوگوں کو وہی احتیاط کرنی چاہیے جو کورونا سے بچنے کے لیے کرتے تھے۔