Trending Now

مرنے کے لیے تیار ہوں لیکن کوئی ڈیل یا سمجھوتا نہیں ہوگا ، چیئرمین پی ٹی آئی

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین  نے کہا کہ ‘مرنے کے لیے تیار ہوں لیکن کوئی ڈیل یا سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔

سائفر کیس کی کھلی سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم نے کسی بھی ڈیل یا سمجھوتے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔

خاور مانیکا کی جانب سے بشریٰ بی بی کے خلاف لگائے گئے الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ انہیں سابق خاتون اول پر بہتان لگانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

عمران خان نے کہا میں حلف کے تحت یہ کہہ سکتا ہوں کہ بشریٰ بی بی کو اس دن دیکھا تھا جس دن ہماری شادی ہوئی تھی ۔

آج میڈیا پرسن سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے پیش گوئی کی کہ ان کی جماعت 8 فروری کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لندن پلان کے تحت گرفتار کیا گیا، جس کا مقصد نواز شریف کو وطن واپس لانا اور مجھے جیل میں ڈالنا تھا۔

9 مئی کے ہنگامے بھی لندن پلان کا حصہ تھے، سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا اور مزید کہا کہ انہیں اس روز ’غیر قانونی‘ گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا اور 10 ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں جیل میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔’سازش‘ کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں کو کیس میں اپنے دفاع میں بطور گواہ شامل کریں گے۔

اپنے دور حکومت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی 6.17 فیصد سے صفر ہوگئی ہے۔

قبل ازیں دن میں، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت تشکیل دی گئی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

Read Previous

پیوگیوٹ کی قیمت میں بھاری کمی

Read Next

آکسفورڈ پریس نے رِز (rizz) 2023 کا لفظ قرار دیدیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *