Trending Now

میکسیکو میں بیٹی کو بچانے کی کوشش میں ماں شارک کے حملے میں ہلاک

میکسیکو سٹی: میکسکو کے ساحل پر ماریا فرنانڈیز مارٹنیج جمنیز نامی خاتون شارک کے حملے میں ٹانگ گنوانے کے بعد دوران علاج زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئیں۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ میکسیکو میں مانزانیلو کی بندرگاہ پر اُس وقت پیش آیا جب 26 سالہ خاتون اپنی 5 سالہ بیٹی کے ہمراہ تیراکی کر رہی تھیں۔

اچانک وہاں ایک شارک آگئی اور حملے کے لیے آگے بڑھی۔ ماں نے خطرہ بھانپتے ہوئے ماں نے بچی کو آگے دھکیل کر پورٹ پر چڑھانے کی کوشش کی اور اس دوران خود شارک کا شکار بن گئی۔

شارک نے خاتون کی ٹانگ چبالی جس کے باعث کافی خون بہہ گیا۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز انھیں بچانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

بلدیاتی حکومت نے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر ساحل پر نہانے پر پابندی عائد کردی۔

Read Previous

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 16 فیصد کی کمی

Read Next

حارث رؤف ، اسامہ میر اور زمان خان کو بگ بیش لیگ کیلئے این او سی جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *