Trending Now

پی ایس ایل سیزن 9 ، ریکارڈ توڑ غیر ملکی کھلاڑیوں رجسٹریشن کروا لی ، فہرست سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل سیزن 9 کی بھر پور تیاریاں شروع کر دیں جبکہ غیر ملکی کرکٹرز نے بڑھ چڑھ اپنی دستیابی ظاہر کرنا شروع دی۔  

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کیلئے ابھی تک 254 انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی ہیں، پی ایس ایل 9 میں ابھی تک آسٹریلیا کے کسی بڑے نام نے رجسٹریشن نہیں کروائی۔

پلاٹینم کھلاڑیوں میں 20 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ پلاٹینم کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

انگلینڈکے جیمی اوورٹن،ڈیوڈ ویلی،ڈیوڈ ملان،لوک ووڈ،ریس ٹاپلی، ری لنکا کے داسن شناکا،بھنوکا راجاپکشا،اینجلو میتھیوز،کشال مینڈس،جنوبی افریقہ کے ڈوئین پریٹوریس،رائلی روسسو،وین ڈر ڈیوسن،بنگلہ دیش کے شکیب الحسن،افغانستان کے مجیب الرحمن، حضرت اللہ زازء بھی پلاٹینم میں رجسٹرڈ ہو گئے ہیں۔

نیپال سے سندیپ لامیچین،ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ اور برینڈن کنگ بھی شامل ہیں،ڈائمنڈ کیٹگری میں 103 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

پی ایس ایل مینجمنٹ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی ابتدائی فہرست فرنچائزز کے ساتھ شئیر کردیں ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔

Read Previous

سگریٹ سے ہونے والی آلودگی اربوں ڈالر کے نقصان کا سبب قرار

Read Next

ہریتھک روشن نے ایکشن فلم ’فائٹر‘ میں اپنے کردار کا پوسٹر جاری کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *