Trending Now

ہریتھک روشن نے ایکشن فلم ’فائٹر‘ میں اپنے کردار کا پوسٹر جاری کردیا

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن نے اپنی نئی آنے والی ایکشن فلم ’فائٹر‘ میں اپنے کردار پر مشتمل پوسٹر جاری کردیا۔ 

انسٹاگرام پر فلم میں اپنے کردار کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے اپنا تعارف ’اسکواڈرن لیڈر شمشیر پٹھانیا‘ کے نام سے کرایا ہے۔

یش راج پروڈکشن کے تحت ایکشن فلم کو بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند بنارہے ہیں اور اسے بھارت کے 75 یوم جمہوریہ پر ریلیز کیا جائے گا۔

’فائٹر‘ کے ساتھ ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کررہے ہیں جب کہ وہ دونوں سدھارتھ آنند کے پروجیکٹ میں الگ الگ کام کرچکے ہیں۔

میگا ایکشن تھرلر فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، کرن سنگھ گروور، اکشے اوبرائے اور دیگر نامور فنکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ’فائٹر‘ بنانے کا اعلان جنوری 2021 میں کیا گیا تھا ور اسے ستمبر 2022 کو ریلیز ہونا تھا لیکن کورونا وبا کے باعث اس میں تاخیر ہوگئی اور اب 25 جنوری 2024 میں اسے سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

Read Previous

پی ایس ایل سیزن 9 ، ریکارڈ توڑ غیر ملکی کھلاڑیوں رجسٹریشن کروا لی ، فہرست سامنے آگئی

Read Next

کرپٹ اشرافیہ کے باعث ملکی معیشت تباہ ہے، سراج الحق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *