کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ، روپے کی قدر بحال ہونے لگی۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔
منگل کو انٹر بینک میں ڈالر مزید 53 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر 284 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 185 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 62 ہزار678 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔