Trending Now

ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل ہی کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا کو خبردار کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ایسی کرکٹ کھیلیں گے جو دونوں ممالک کے فینز کو پرجوش کرے۔

پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران ہمیں رنز بنانے کی رفتار تیز کرنی ہوگی، اگر بالرز 20 وکٹیں لیں گے تو ہمارے لیے پلانز پر عملدرآمد کرنا آسان ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بالنگ میں کافی آپشنز موجود ہیں، سڈنی میں گیند ریورس ہوتا ہے، اس وسیم جونیئر کو ساتھ لائے ہیں جبکہ خرم شہزاد اور میر حمزہ دونوں ڈومیسٹک کے پرفارمر ہیں۔

شان مسعود نے کہا کہ امام الحق اور عبداللہ شفیق اوپننگ کریں گے جبکہ بابراعظم نمبر 4 پر کھیلیں گے، سرفراز احمد کو محمد رضوان پر ترجیح دیں گے۔

ٹیسٹ کپتان نے مزید کہا کہ آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر دنیائے کرکٹ کے بہترین ایمبیسڈر ہیں تاہم یہ سیریز انکے لیے مختلف چیلنجز سے بھرپور ہوگی۔

Read Previous

جنوب مشرقی ایشیا میں ہزاروں سال قبل سالن بنانے کے شواہد دریافت

Read Next

ڈاکٹر عافیہ کو جیل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانیکا انکشاف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *