Trending Now

نادرا نے سمندرپار پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی جاری کرنے کی سہولت فراہم کردی

نادرا کی جانب سے سمندرپار پاکستانیوں کے لئے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی جاری کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نادرا کی جدید ترین سہولت کی بدولت پاکستان میں مقیم کسی بھی شخص کو پاور آف اٹارنی کا اجرا انتہائی آسان ہوگیا۔

نادرا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کے لئے پاور آف اٹارنی جاری کرنے کی شاندار سہولت ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی متعارف کرادی گئی۔

نادرا کا کہنا ہے کہ پاور آف اٹارنی بنوانے کے لئے پاکستانی مشن آنے کی ضرورت نہیں، 6 آسان مراحل میں ضروری کارروائی مکمل کریں اور گھر بیٹھے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی حاصل کرسکتے ہیں۔

Read Previous

یورپ میں برڈ فلو پھیل گیا ، لاکھوں مرغیاں تلف کر دی گئیں

Read Next

آسٹریلیا میں پاکستان کی بدترین کارکردگی، شاہینوں کیلئے نیا امتحان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *