Trending Now

آسٹریلیا میں پاکستان کی بدترین کارکردگی، شاہینوں کیلئے نیا امتحان

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ماضی میں دورہ آسٹریلیا پر کینگروز کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں اب تک کی کارکردگی بدترین رہی ہے، قومی ٹیم ایک میچ میں بھی فتح حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

قومی ٹیم نے کینگروز کے خلاف سال کی مشکل ترین ‘بینوڈ قادر سیریز’ کھیلنے کیلئے آسٹریلیا میں پنجے گاڑ لیے ہیں۔ نئے کپتان شان مسعود کی قیادت میں شاہین ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئنز کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

آسٹریلیا پچز پر قومی ٹیم کی کارکردگی کی بات کی جائے تو اعدادوشمار کے مطابق کینگروز کا شاہینوں پر غلبہ رہا ہے۔ 1999 سے اب تک آسٹریلیا میں پاکستان نے 14 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں ایک میں بھی فتح نہ مل سکی۔

اس دوران آسٹریلیا نے 2005، 2010 اور 2020 کی سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔ حال ہی میں پاکستان میں کھیلی گئی سیریز میں بھی آسٹریلیا نے 1-0 سے برتری حاصل کی تھی۔

‘بینوڈ قادر سیریز’ 2023-24 کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر کو میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں اور تیسرا 3 جنوری سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

Read Previous

نادرا نے سمندرپار پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی جاری کرنے کی سہولت فراہم کردی

Read Next

بھارتی ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے اداکار دنیش فیڈنس چل بسے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *