Trending Now

کالی کھانسی کی وبا پھوٹ پڑی، کیسز میں 250 فی صد اضافہ

برمنگھم: لندن میں کالی کھانسی  کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔ماہرین صحت کے مطابق کیسز میں 250 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ اس وجہ سے والدین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق اعداد وشمار کے مطابق  کالی کھانسی کےکیسز میں 250  فی صد تک  اضافہ ہو اہے اور مزید اضافہ متوقع ہے۔ انگلینڈ اور ویلز میں یہ وبا بہت تیز سے پھوٹ رہی ہے۔

 کالی کھانسی کو پرٹیوسس ویکسین سے روکا جاسکتا ہے۔یہ متعدی مرض ہے اور ایک سے دوسرے شخص کو منتقل ہوجاتا  ہے۔ بچوں میں اس کا پھیلائو زیادہ ہوتا ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے نومبر میں اس کے  بہت سے کیسز منظر عام پر آئے ہیں۔ یوکے ہیلتھ سکیورٹی نے  اس حوالے سے حفاظتی اقدامات کاکہا ہے۔جولائی سے 26 نومبر کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کالی کھانسی سے 716 افراد متاثر ہوئے تھے۔ 2022 میں اسی عرصے کے دوران رپورٹ ہونے والے 217 کیسز سے تین گنا زیادہ ہیں۔

2022 کے اعداد و شمار پورے انگلینڈ میں اوسطاً 61.5 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں، 2021 سے 3.9 فیصد اور 2020 سے 7.6 فیصد کی کمی ہوئی تھی ۔یہ ایک انتہائی متعدی بیماری ہے۔جب کوئی شخص چھینکتا ہے، کھانستا ہے یا ہنستا ہے تو جراثیم ہوا میں پھیل سکتے ہیں۔

Read Previous

پی ٹی ایم پر پابندی پر غور کررہے ہیں، بلوچستان حکومت

Read Next

خصوصی افراد کیلئے معاشرتی رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی، ڈاکٹر عارف علوی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *