: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں پائیدار ترقی کیلئے 65 کروڑ 90 لاکھ ڈالر منظور کرلئے۔ بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے تین منصوبوں کی رواں ہفتے منظوری دی ہے۔
ترجمان اے ڈی بی کے مطابق 65 کروڑ 90 لاکھ ڈالر میں سے 65 کروڑ 52 لاکھ ڈالر قرض ہے جبکہ 38 لاکھ ڈالر کی رقم گرانٹ ہے۔ قرض کی رقم اندرونی وسائل سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے خرچ کی جائیگی۔
ترجمان کے مطابق رقم 2022 کے سیلاب میں تباہ شدہ سکولوں کی بحالی پر خرچ کی جائے گی، رقم غذائی تحفظ کے منصوبے پر زرعی پیداوار بڑھانے پر خرچ ہوگی، 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض سندھ میں سکولوں کی کارکردگی کی بہتری کا منصوبہ ہے، 30 کروڑ ڈالر قرض اصلاحات اور ٹیکس انتظامی معاملات کیلئے منظور کئے گئے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ قدم 1.5 ارب ڈالر کی یقین دہانی کا حصہ ہے، 8 لاکھ ڈالر کی مالی گرانٹ بھی سکولوں کی تعمیر و مرمت پر خرچ ہوگی، 8 کروڑ ڈالر کا رعایتی قرض خیبرپختونخوا میں غذائی تحفظ کیلئے ہے، 30 لاکھ ڈالر کی گرانٹ خواتین کاشتکاروں کیلئے منظور کی گئی ہے۔