عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ، جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر 8 سینٹ کمی کے بعد 77.12 ڈالر جبکہ یو ایس کروڈ آئل 13 سینٹ کمی کے بعد 72.19 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ مسلسل کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، عالمی منڈی میں مسلسل کم ہوتی قیمتوں کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔