جی میل نے اسپیم پکڑنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا سہارا لیکر نیا فیچر متعارف کروا دیا۔
رواں سال کے آغاز سے ہی گوگل مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے، فروری میں اپنے اے آئی چیٹ بوٹ بارڈ کو لانچ کرنے سے لے کر گوگل سرچ کو مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نئے فیچرز دیے اور ٹیک کمپنی کی جی میل کے لئے ایک نئی اے آئی اپ ڈیٹ سامنے آئی جو اسپیم سے مقبالہ کرے گی۔
یہ اپ ڈیٹ یقینی طور پر بہت ضروری ہے کیونکہ اسپیمز بہت سے جی میل صارفین کے لئے تشویش کا باعث ہیں اور ہم سب ایسے حالات میں رہے ہیں جہاں ان اسپیم ای میلز کی وجہ سے ہمارے پاس اسٹوریج ختم ہوجاتی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق گوگل نے حال ہی میں اپنے اسپیم ڈیٹیکشن سسٹم میں ایک طاقتور اپ گریڈ کی جسے اہم دفاعی اضافہ کے طور پر سراہا گیا ہے۔