Trending Now

خصوصی عدالت میں امریکا پر الزامات لگانے پر عمران خان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، عطاءتارڑ

: رہنما مسلم لیگ (ن) عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے جیل ٹرائل کے دوران جو باتیں کیں اس پر کارروائی ہانی چاہئے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پروپیگنڈا میں پی ایچ ڈی کیا ہوا ہے، پی ٹی آئی نےایک جھوٹا سوشل میڈٰیا اکاؤنٹ بنا رکھا تھا جو ن لیگ کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف غلط بیانی سے کام لے رہی ہے، یہ لوگ اتنا ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں کہ سچ کا گمان ہو۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن پروسیس میں ہر جماعت اپنا مرحلہ بروقت مکمل کرلیتی ہے جب کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی بروقت پارلیمانی بورڈ کی کارروائی کی جائے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں جو باتیں کیں اس پرحیران ہوں، دوران ٹرائل وہی پرانی باتیں کیں جو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ بغیر ثبوت کے امریکا پر الزامات لگا رہے ہیں، ہم تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، لہٰذا بانی پی ٹی آئی نے پرسوں جو جرم کیا اس پر توکارروائی ہونی چاہیے۔

Read Previous

جی میل میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس پرمبنی نیا فیچر متعارف

Read Next

جسٹس مظاہر نے جسٹس اعجاز کو جوڈیشل کونسل سے الگ کرنے کیلئے درخواست دائر کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *