دبئی: انسانی حقو ق کی تنظیم نے کوپ 28 میں بچوں کے جوتے رکھ کر دنیابھر کو ایک خاموش پیغام پہنچایا ہے۔ کوپ 28 کانفرنس میں ایک نمایاں جگہ پر انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنان نے بچوں کے جوتےرکھے اوراس کے پاس ایک بینر بھی رکھا جس پریہ پیغام تھا کہ انسانی حقوق کے بغیر موسمیاتی انصاف نہیں۔یہ خاموش احتجاج تھا جو دنیا بھر کے لوگوں کو دیاگیا تھا۔
موسمیاتی کارکن اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس میں جس مسئلے پر روشنی ڈالنا چاہتے ہیں ان میں سے ایک یہ حقیقت ہے کہ غزہ میں مسلسل اسرائیلی بمباری کی وجہ سے 15,000 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی، ان میں سے 6000 بچے تھے۔
ایک اور پیغام جو جوتوں کی نمائش دیاگیا وہ یہ تھا کہ بچے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات جیسے کہ انتہائی موسم، بے لگام آلودگی، اور نئی مہلک بیماریوں کے ابھرنے کا سب سے زیادہ خطرہ ہیں۔یونیسیف کے مطابق آب و ہوا کا بحران صرف کرہ ارض کو نہیں بدل رہا ہے ، یہ بچوں کو بدل رہا ہے اور دنیا ان کی حفاظت کے لیے کافی کچھ نہیں کر رہی ہے۔