وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا زندہ دلان لاہور کی سہولت کے لئے ایک اور احسن اقدام
ساڑھے 6 کلو میٹر طویل شاہراہ نظریہ پاکستان سگنل فری کوریڈور مکمل
وزیراعلی محسن نقوی نے
شاہراہ نظریہ پاکستان سگنل فری کوریڈور کا افتتاح کر دیا
ساڑھے 6 کلو میٹر طویل شاہراہ نظریہ پاکستان کے سگنل فری کوریڈور کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
7 یو ٹرنز بنا کر شاہراہ نظریہ پاکستان کو سگنل فری کوریڈور بنایا گیا ہے۔محسن نقوی
یہ شہر کی انتہائی مصروف شاہراہ ہے، جہاں ٹریفک کا دیرینہ مسلہ تھا۔ محسن نقوی
6.5 کلومیٹر طویل کوریڈور کو قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ محسن نقوی
نظریہ پاکستان روڈ پر 2 یوٹرن پہلے بنے تھے۔ 5 نئے پروٹیکٹیڈ یو ٹرنز بنا کر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ محسن نقوی
اس منصوبے کی تعمیر کے دوران ایک بھی درخت نہیں کاٹا گیا۔محسن نقوی
کینال روڈ سے کالج روڈ امیر چوک تک نظریہ پاکستان روڈ کو سگنل فری کوریڈور بنا دیا گیا ہے۔محسن نقوی
اسی منصوبے کے تحت شوکت خانم ہسپتال چوک کو بھی سگنل فری بنایا گیا تھا۔محسن نقوی
شہر کے اس اہم پوائنٹ کو سگنل فری بنانے سے یومیہ ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مستفید ہونگی۔ محسن نقوی
واپڈا ٹاون، کینال بنک روڈ، پی سی ایس آئی ار،جوہر ٹاون ، پی آئی اے سوسائٹی ،ابدالین سوسائٹی اور ملحقہ علاقوں کے رہائشی اس سگنل فری کوریڈور سے مستفید ہو سکیں گے۔محسن نقوی
صوبائی وزراء عامر میر۔اظفر علی ناصر۔ سیکرٹری ہاؤسنگ۔ کمشنر لاہورڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے۔ ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے