Trending Now

معروف پاکستانی اداکارہ و ہدایتکار نوشین مسعود انتقال کر گئیں

معروف پاکستانی اداکارہ اور ہدایتکار نوشین مسعود خالقِ حقیقی سے جاملیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف میزبان نوشین مسعود گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے موذی مرض تھیں اور ان کا علاج چل رہا تھا ان کے سابق شوہر طارق قریشی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری سابقہ اہلیہ نوشین مسعود کینسر کےساتھ طویل جنگ کے بعد آج صبح انتقال کر گئیں۔

اس حوالے سے معروف اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ‘ بہترین شخصیت کی مالک اور میری بہترین دوست نوشین مسعود کا الوداع‘۔ ہم نے آن اسکرین اور آف اسکرین جو بھی کام کیا اس میں نوشین نے اپنی خوش اخلاقی اور اسٹائل سے جادو بھر دیا۔

عدنان صدیقی نے نوشین مسعود کیساتھ گزارے لمحوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ان کے ساتھ گزرا ہر ایک لمحے کیلئے بے حد شکرگزار ہوں۔

معروف اداکارہ و میزبان نوشین مسعود نے ڈرامہ کالونی 1952ء، گھر تو آخر اپنا ہے، ڈولی کی آئے گی بارات ،سیریل جال سمیت مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ انداز اپنا اپنا سمیت مختلف پروگرامز میں میزبانی کی خدمات انجام دیں۔

مرحومہ نوشین مسعود کے سوگواروں میں ان کے موجودہ شوہرعمران اور 2 بیٹے شامل ہیں۔

Read Previous

چودھری پرویز الٰہی تحریک انصاف کے مرکزی صدر بن گئے

Read Next

حکمراں شمالی کوریا خواتین سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے رو پڑے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *