اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کا ایمانی رشتہ کمزور ہوگیا ہے، اس کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بانی پاکستان نے اسرائیل کو یورپ کا ناجائز بچہ قرار دیا تھا، امت حکومت اسرائیل تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دےگی، اگر حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کیا تو عوام بغاوت کا راستہ اختیار کرکے حکومت کا تختہ الٹے گی۔
انہوں نے کہاکہ دنیا میں اب فلسطین کی آزادی کی بات ہورہی ہے، عالمی ادارے فلسطینیوں کے حقوق کے لیے عملی اقدام کریں، ہم نے اسرائیل کو پہلے کبھی نہ تسلیم کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کریں گے۔
جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک فلسطین کی آزادی کے لیے اپنا کردار اداکریں، غزہ کے مسلمانوں کے لیے پاکستان کی جانب سے تعاون جاری ہے۔