کراچی: شہر قائد کے علاقے عائشہ منزل کے قریب شاپنگ سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی،آگ نے ایک گاڑی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ منزل کے شاپنگ سینٹر میں لگی آگ کو فائربریگیڈ کی 3گاڑیاں بجھانے میں مصروف ہیں، آگ نے شاپنگ سینٹر کے اوپر فلیٹوں جبکہ شاپنگ سینٹر کےباہر کھڑی گاڑی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شاپنگ سینٹر میں موجود 6سے 7 دکانوں میں آگ لگی ہے، ابتدائی طور پر یہ بتایا گیا ہے کہ آگ فوم کی دکان میں لگی۔
پولیس اوررینجرز کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی ہے، فلیٹوں سے رہائشیوں کو نکالنے کا کام شروع کردیاگیا ہے ،