کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔
جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر 2 پیسوں تک سستا ہو کر 284 روپے12 پیسوں کی سطح پر بند ہوا ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مسلسل 2 روز کمی کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپےکا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔