Trending Now

سوشل میڈیا ٹرول نے گھٹیا تبصرے سے شاہ رخ خان کو بھی غصہ دلا دیا

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو اپنی ہنس مکھ اور خوش گوار طبیعت سے انڈسٹری میں پہچانا جاتا ہے لیکن سوشل میڈیا ٹرول نے ان کو بھی بھڑکا دیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مداحوں کے ساتھ سیشن میں جب ایک صارف نے ان کی فلموں پر گھٹیا تبصرہ کیا تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

سوشل میڈیا صارف نے اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنی پی آر ٹیم کی بدولت ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ جیسی بکواس فلموں کو بلاک بسٹر بنوایا ہے۔

صارف کے منفی تبصرے کو نظر انداز کرنے کے بجائے اداکار نے اس کو جواب دینے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ وہ عام طور پر ایسے ’ذہین‘ افراد کو جواب نہیں دیتے لیکن اس صارف کے لئے وہ اپنے اصول کو توڑ رہے ہیں۔

شاہ رخ خان نے صارف کو مشورہ دیا کہ اسے اپنی قبض کا علاج کرانا چاہئے، ساتھ ہی اداکار نے کہا کہ وہ اپنے پی آر ٹیم سے کہیں گے کہ وہ اس صارف کو دوائی بھی بھیج دے۔

واضح رہے کہ 2023 بالی انڈسٹری میں شاہ رخ خان کی حکمرانی کا برس رہا ہے اور ان کی لگاتار دو فلمیں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہیں۔

Read Previous

کم وقت میں کاغذی جہاز تیار کرکے اڑانے کا عالمی ریکارڈ

Read Next

اداکار شان کی گاڑی کو لاہور میں محکمہ ایکسائز نے ناکے پر روک لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *