لاہور: پاکستانی اداکار شان کو محکمہ ایکسائز کی روڈ چیکنگ کے دوران روکا تاہم اُن کا ٹیکس ادا ہونے کی صورت میں جانے کی اجازت دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لبرٹی میں اداکار شان کی گاڑی کو محکمہ ایکسائز کے افسران نے ناکے پر روکا اور گاڑی کی چیکنگ کی۔ اس دوران ایکسائز کے ریکارڈ پر شان کی گاڑی کا ٹیکس ادا شدہ ظاہر ہوا۔
اس پر ایکسائز حکام نے اداکار کو جانے کی اجازت دی تاہم انہوں نے روانگی سے قبل عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر رجسٹرڈ اور بنا ٹیکس ادائیگی کے گاڑیاں نہ چلائیں۔