ترجمان اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی جس میں یکم دسمبر تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم دسمبر کو سرکاری ذخائر کی مالیت 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی کے بعد 7 ارب 2 کروڑ اور دو لاکھ روپے پر پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 8 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 12 ارب 10 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔