تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری نےپاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ خان نے ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہر حلقے سے تقریباً 8 کے قریب درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ یہ واضح کر دوں کہ ہر حلقے سے ایک ہی امیدوار الیکشن میں حصہ لے گا جیسے امیدوار فائنل ہونگے ان کا اعلان کر دیا جائے گا ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ کئی لوگ ہیں جو ہمارے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں وہ بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ این اے 110 سے مولانا آصف پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جبکہ بابر سیال اور پی پی 125 سے اور نیلم سیال ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔
اس کے علاوہ پی پی 129 سے خالد غنی، پی پی 130 سے امیر عباس سیال ، پی پی 128 سے خالد محمود سرگانہ اور پی پی 127 سےشیخ محمد یونس ن لیگ کاحصہ بن گئے ہیں۔
ثنا اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ این اے 189 سے ریاض خان مزاری اور پی پی 297 سے دوست محمد خان مزاری ن لیگ میں شامل ہو گئے۔
خیال رہے کہ 2018 کے الیکشن میں دوست مزاری پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن جیت کر راجن پور سے پر رکن پنجاب اسمبلی بنے تھے۔