Trending Now

ہمانشی کھرانہ نے بریک اَپ کے بعد عاصم ریاض کی ‘چیٹ لیک’ کردی

 ممبئی: معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 کی کنٹسٹنٹ اور گلوکارہ و ماڈل ہمانشی کھرانہ نے بریک اَپ کے بعد اپنے سابق بوائے فرینڈ عاصم ریاض کی چیٹ لیک کرکے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ہمانشی کھرانہ نے 4 سال تک قریبی تعلقات میں رہنے کے بعد عاصم ریاض کے ساتھ اپنے بریک اَپ کا اعلان کیا تھا، اُنہوں نے علیحدگی کی وجہ مختلف مذاہب اور عقائد کو قرار دیا تھا۔

بریک اَپ کی وجہ سے جاننے کے بعد مداحوں نے ہمانشی کھرانہ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ یہ مذہب کا خیال 4 سال پہلے کیوں نہیں آیا، اب اچانک 4 سال بعد مذہب کو علیحدگی کی وجہ سے قرار دینا درست نہیں۔

مداحوں کی تنقید کے بعد ہمانشی کھرانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے آفیشل اکاوْنٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ “یہ میرا آخری بیان ہے کہ میں واضح کروں کہ میں سیکولر ہوں، اسی لیے میں کسی مذہب کی توہین نہیں کر رہی، میں نے صرف اپنا انتخاب کیا ہے”۔

ہمانشی کھرانہ نے کہا کہ “اگر میں اُن (عاصم ریاض) پر ہمارے بریک اَپ کا الزام نہیں لگا رہی تو پھر میرے خلاف بھی کوئی الزام تراشی نہ کرے، میں اپنے ماضی کے رشتے پر بھی خاموش رہی اور اب بھی وہی کوشش کررہی ہوں لیکن لیکن مجھے افسوس ہے کہ لوگوں نے میری بات کا غلط مطلب لیا”۔

hw1

مداحوں کی تنقید سے تنگ آکر ہمانشی کھرانہ نے اپنے سابق بوائے فرینڈ عاصم ریاض کے ساتھ انسٹاگرام چیٹ میں کی گئی بات چیت کا اسکرین شاٹ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جس میں عاصم نے ہمانشی سے کہا تھا کہ وہ اُن کی علیحدگی کی وجہ ‘مذہبی اختلافات’ بتائے۔

ہمانشی کھرانہ نے عاصم ریاض اور اپنی چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرنے کے بعد عارضی طور پر ایکس کو خیرباد کہہ دیا۔

hw2

یاد رہے کہ 30 سالہ عاصم ریاض مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہوئے تھے اور پھر بعد میں اپنے کیریئر کی خاطر ممبئی منتقل ہوگئے تھے، عاصم ریاض مسلمان ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ماڈل اور اداکار ہیں جبکہ 32 سالہ ہمانشی کھرانہ کا تعلق ہندو مذہب سے ہے۔

واضح رہے کہ ہمانشی کھرانہ اور عاصم ریاض دونوں کو بگ باس سیزن 13 میں دیکھا گیا تھا اور شو کے دوران ہی عاصم ریاض نے ہمانشی کھرانہ سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جس کے بعد ہمانشی نے بھی عاصم سے اپنی محبت کا اعتراف کرلیا تھا۔

بگ باس ختم ہونے کے بعد ہمانشی کھرانہ اور عاصم ریاض کی محبت میں مزید اضافہ ہوگیا تھا، دونوں اکثر سوشل میڈیا پر بھی ساتھ تصاویر پوسٹ کرتے تھے۔

Read Previous

حادثاتی طور پر آگ لگنے سے محفوظ رہنے والا نیا ایندھن

Read Next

شیخ رشید سےمتعلق درج 10 مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *