: سربراہ عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے سربراہ عوامی مسلم لیگ سے متعلق درج 10 مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔
جسٹس چودھری عبدالعزیز نے استفسار کیا کہ عدالت مقدمات کی تفتیش میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گی، کیا آپ چاہتے ہیں ہم مقدمات کی تفتیش بھی کرے جس پر شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے جواب دیا کہ مقدمات کی جو رپورٹ پیش کی گئی ہے عدالت اس کی جانب پڑتال کرے۔
وکیل سردار عبدالرازق نے سوال اٹھایا کہ شیخ رشید کو 6 ماہ بعد 9 مئی کے مقدمات میں کیسے نامزد کیا گیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ مقدمات کی رپورٹ آ گئی ہے، جس کی کاپی آپکو فراہم کردی گئی ہے۔
بعدازاں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔