Trending Now

مونس الہٰیٰ کیخلاف ایف آئی آر بحال کرنےکی اپیل سماعت کیلئےمقرر

 سپریم کورٹ نے مونس الہٰی کیخلاف ایف آئی آر بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 15 دسمبر کو اپیل پر سماعت کرے گا،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔

 خیال رہے کہ سپیشل جج سنٹرل لاہور نے مونس الہٰی کیخلاف ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کر دیا تھا اور لاہور ہائی کورٹ نے ایف آئی آر خارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

 ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

Read Previous

خالی پیٹ لہسن کھانےکےبڑےفائدے

Read Next

غیر شرعی نکاح کیس:وکیل درخواستگزار کی ثبوت پیش کرنےکیلئےمہلت کی استدعا منظور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *